اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے ایشیا اور پیسیفک امور نے اسلامی جمہوریہ ایران اور انڈونیشیا کی صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے مختلف اقتصادی شعبوں میں دونوں ملکوں کے تاجروں اور صنعتکاروں کے درمیان براہ راست اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا.
یہ بات ابراہیم رحیم پور نے انڈونیشیا منعقدہ بالی ڈیموکریسی فورم کے آٹہویں سربراہی اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کے نائب وزیر خارجہ عبدالرحمن محمد فاخر کے ساتہ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے ایران کے خارجہ تعلقات میں انڈونیشیا کی اہم حیثیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سیاحتی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے.
انڈونیشیا کے نائب وزیر خارجہ عبدالرحمن محمد فاخر نے ایران اور انڈونیشیا کے درمیان قائم تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام شعبوں بالخصوص توانائی کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا چاہیے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲